Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کی آفیسر ایسوسی ایشن متحرک،سپورٹس گالا کےلئے کمیٹیاں قائم

زکریا یونیورسٹی کی آفیسرز ایسوسی ایشن نے سپورٹس گالا منعقد کرانے کے کمیٹیاں قائم کردیں ، بہاوءالدین الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس کنٹرولر آفس میں ہوا۔
جس میں رانا جنگ شیر صدر، زاہد محمود، عمران شیخ، خلیل احمد کھور اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں پشاور یونیورسٹی کے آفیسران، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے سلسلے میں پرامن احتجاج کرنے پر پولیس کی جانب سے شدید لاٹھی چارج اور تشدد پر مذمت کی گئی اور احکام بالا سے مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
مزید برآں اجلاس میں جولائی 2021 کے پہلے ہفتہ سپورٹس کاسالانہ فنکشن کرانے اور اس کے انتظامات کے لئے سب کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔



















