Breaking NewsEducationتازہ ترین
نواز شریف زرعی یونیورسٹی نے ایک گٹھلی ایک زندگی کا سلوگن جاری کردیا

ترجمان کے مطابق ہر آم کی گٹھلی ایک نئی زندگی ہے۔
ہمارا ویژن ہے کہ آم کی گٹھلی کو ضائع نہ کیا جائے بلکہ اس کو محفوظ کرکے زرعی یونیورسٹی ملتان پہنچایا جائے ، تاکہ اسی گٹھلی کو لگا کر نیا پودا بنایا جا سکے۔
اسی سلسلے میں ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان نے کیا منفرد اقدام جس کے تحت اگر آپ سو (100)آم کی گٹھلیوں کو اکٹھا کر کے یونیورسٹی کو دیں گے تو آپ کو ایک قلمی پودا دیا جائے گا ۔
جس کو آپ لگا کر نہ صرف اپنی ضرورت کو پورا کرسکتے ہیں، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ماحول کو آلودگی سے بچایا جا سکتا ہے ۔




















