Breaking NewsNationalتازہ ترین
ملتان : گندم سمگلنگ مافیا کا ٹرک پکڑا گیا

ڈپٹی کمشنر ملتان محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے گندم سمگلنگ مافیا کے خلاف ایک اور کامیابی حاصل کی ہے۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی جانب سے ہیڈ محمد والا پر قائم ناکہ پر میدہ و گندم سے بھرا ٹرک قبصے میں لیا گیا ۔
اس موقع پر 7 سو بوری میدہ سے بھرا ٹرک ہیڈ محمد والا ناکہ سے پشاور جاتے ہوئے پکڑا گیا۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید نے ملزم گرفتار کرکے مقدمہ درج کرادیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ملزم عابد اور آیت اللہ پر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے اس ضمن میں بتایا کہ ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکے مکمل فعال ہیں۔


















