Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

غیر قانونی ایل پی جی سلینڈر کی حامل کمرشل گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

ڈپٹی کمشنر ملتان محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر کی حامل کمرشل گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا، اور مخلتف مقامات سے 8 ویگنیں تھانہ بند کرکے 8 ڈرائیورز بھی گرفتار کرلئے گئے ۔

سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا، اس موقع پر درجنوں ویگنوں اور رکشوں سے سلینڈر اتار کر قبضے میں لے لئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے، جبکہ کمرشل گاڑیوں میں ناقص سلنڈر لگانے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔

طاہر وٹو نے کہا کہ اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button