Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول کونسل نہ بنانے والے پرائیویٹ سکولوں سے جواب طلب

سکول کونسل نہ بنانے والے پرائیویٹ سکولوں سے جواب طلب کرلیا گیا،سکولوں کو 30 جون تک جواب ایجوکیشن اتھارٹیز کے آفس میں جمع کروانے کی ہدایت،مستند جواب نہ دینے پر متعلقہ سکولوں کیخلاف قواعد وضوابط کیمطابق کاروائی کیجائے گی۔

ہائی کورٹ کی ہدایت کیمطابق 7 ممبران پر مشتمل سکول کونسل بنانے کا حکم دیا گیا تھا۔

پرائیویٹ سکولوں نے 15 جون تک سکول کونسل بنانے کے حوالے سے اتھارٹیز کو سرٹفیکیٹ جمع کروانا تھا، بیشتر پرائیویٹ سکولوں کیجانب سے احکامات کو نظر انداز کردیا گیا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیمطابق 30 جون کے بعد سکول کونسل نہ بنانے والے سکولوں کو پچاس ہزار روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button