Breaking NewsEducationتازہ ترین
پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں 30 جون تک اضافہ

محکمہ سکولز نے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں 30 جون تک اضافہ کردیا گیا،مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہ کروانے سکولوں کو بیس ہزار تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل رجسٹریشن کی تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی تھی۔ اب نجی سکول مالکان 30 جون تک اپنے سکول کو گھر بیٹھے آن لائن رجسٹرڈ کروا سکیں گے۔30 جون تک رجسٹریشن بغیر کسی جرمانے کے کروائی جاسکے گی ، لیکن مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہ کروانے پر 20 ہزار جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔



















