Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز نے دو جولائی کو انسداد ڈینگی ڈے منانے کا اعلان کردیا

تمام سی ای ا و ز اور قائد اکیڈمیز کے پرنسپل کو ارسال کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2 جولائی کو اینٹی ڈینگی ڈے منانے کا اعلان کیاگیا ہے، اور اس روز تمام اداروں میں انٹی ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا ۔
اس لئے تمام اتھارٹیز دو جولائی سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں تمام اقدامات مکمل ہوں، اور تمام سٹیک ہولڈز کی ایک میٹنگ بھی کریں ، تاکہ کسی قسم کی کوتاہی نہ ہوسکے ۔
اس روز ڈینگی کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں کی تصاویر اور رپورٹ پورٹل پر تین بجے تک اپ لوڈ کرنا ہوں گی ۔




















