Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کی فاطمہ ایمپلائز کالونی میں بچوں کے پارک میں جھولے لگانے کا کام شروع
زکریا یونیورسٹی کی فاطمہ ایمپلائز کالونی میں بچوں کے پارک میں جھولے لگانے کا کام شروع کردیا گیا۔
اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ایکیسئن احسن بلاک کے ساتھ پارک کا دورہ کیا، اور ان کو فوری طور پر جھولے لگانے کی ہدایت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کے بچوں کو تفریح فراہم کرنا یونیورسٹی کی ذمےد اری ہے بچوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دے کر ان میں مثبت رحجان کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے، ان کی ہدایت پر فوری طور پر پارک میں 24 گھنٹوں کےاندر جھولے نصب کردئے گئے، جس پر وائس چانسلر نے ایکیئسن مینٹی نینس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔



















