Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

تحریک صوبہ ملتان کے عہدیداران کے ناموں کا اعلان

تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی صدر خانزادہ ایم احسان خان سدوزئی نے ملتان کے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کردیاہے۔

نئے عہدیداران کے ہمراہ ایک خصوصی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خانزادہ ایم احسان خان سدوزئی نے کہا کہ انتظامی صورت میں پنجاب کی تقسیم کا مطالبہ کسی صورت غیر آئینی نہیں۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ سابق حاکم ملتان نواب مظفر خان سدوزئی شہید کا صوبہ ملتان بحال کیا جائے تاکہ خطہ کی مظلوم و محروم عوام کو صوبہ کی صورت میں اس کا آئینی و قانونی حق واپس مل سکے۔

سیاسی قوتیں اگر عوامی حمایت چاہتی ہیں تو صوبہ ملتان کے لئے عملی آواز بلند کریں ورنہ عام انتخابات میں یہاں کے لوگ ان پر عدم اعتماد کرتے ہوئے انہیں عبرت کا نشان بنا دیں گے۔ ۔

تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی صدر خانزادہ ایم احسان خان سدوزئی نے نئے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طارق فاروق (نائب صدر)، ڈاکٹر یحییٰ بھٹی (سیکرٹری جنرل)، عرفان الحق حقانی (ڈپٹی سیکرٹری)، ڈاکٹر اعجاز رسول (سیکرٹری اطلاعات)، ڈاکٹر امتیاز حسین (سیکرٹری فنانس)اور اسحاق خان (آفس سیکرٹری) ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button