26 خواتین کرکٹرز پر مشتمل نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ شروع ہوگیا

ملتان(رپورٹ :آغا شاہد عظیم ) خواتین کھلاڑیوں کی سکلز اور فٹنس میں بہتری لانےکی غرض سے لگایا جانے والا یہ 25 روزہ کیمپ 22 جون تک انضمام الحق ہائی پرفارمنس سنٹر ملتان میں جاری رہے گا۔
اس دوران قومی خواتین کرکٹرز 7 پریکٹس میچز بھی کھیلیں گی۔
قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کیمپ کی نگرانی کررہے ہیں، نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ کے انعقاد کا مقصد رواں سال آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر اور آئندہ سال شیڈول آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ سے قبل قومی خواتین کرکٹرز کو تیاری کے بھرپور مواقع فراہم کرنا ہے۔
پی سی بی کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت یہ کیمپ بھی بائیو سیکیور ماحول میں جاری رہے گا۔
کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر کرکٹرز کو ٹریننگ سیشنز میں شرکت دی گئی 4 جون کو کی جانے والی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ نیگٹیو آنے پر تمام افراد کو ایک گروپ میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔
کیمپ میں شریک خواتین کرکٹرز میں عالیہ ریاض ، ایمن انور ، انعم امین ، عائشہ نسیم ، عائشہ ظفر ، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثناء ، ارم جاوید ، جویریہ خان ، جویریہ رؤف ، کائنات امتیاز ، کائنات حفیظ ، ماہم طارق ، منیبہ علی ، ناہیدہ خان ، نجیہ علوی ، نشرہ سندھو ، نتالیہ پرویز ، ندا ڈار ، عمیمہ سہیل ، رامین شمیم ، صبا ءنذیر ، سعدیہ اقبال ، سدرہ امین ، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ عروج ممتاز، شامل ہیں ۔
قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ پی سی بی رواں سال شیڈول آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر اور آئندہ سال شیڈول آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ سے قبل قومی خواتین کھلاڑیوں کو تیاری کے بھرپور مواقع فراہم کرنا چاہتا ہے۔
اس سے قبل یہ خواتین کرکٹرز اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانے کی غرض سے کراچی میں ایک ماہ تک جاری رہنے والے کیمپ میں بھی شرکت کرچکی ہیں، پرامید ہوں کہ ڈیوڈ ہیمپ کی زیرنگرانی کراچی میں جاری رہنے والے کیمپ کے بعد اب ملتان میں خواتین کھلاڑیوں کی فٹنس اور سکلز کے معیار میں اضافہ ہوگا۔



















