کرپشن کا برا انجام، میپکو کے 8ایس ڈی اوز اور لائن سپریٹنڈنٹس کو سزائیں

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 8 ایس ڈی اوز اور لائن سپریٹنڈنٹس کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی او سیکنڈ سب ڈویژن ڈی جی خان فہد شنائل کی فاضل پور سب ڈویژن اور موجودہ تعیناتی کے دوران کے خلاف بننے والے دو کیسز میں الزامات ثابت ہونے پر ایک، ایک سال کے لئے دو سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں۔
لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ سلیمان علی کی بطور قائمقام ایس ڈی او چوک اعظم بننے والے کیس میں، ایس ڈی او سیکنڈ سب ڈویژن ڈاہراں والا ذوالفقار علی خاصخیلی کی بطور ایس ڈی او بغداد الجدید تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں جبکہ ایس ڈی او شاہدرہ سب ڈویژن بہاولپور شہبازاحمد کی فور ٹ عباس سب ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزام ثابت ہونے پرایک، ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹس روکی گئی ہیں۔
ایس ڈی او شاہدرہ سب ڈویژن شہبازاحمد کے خلاف دوسرے کیس میں الزام ثابت ہونے پردو سال کے لئے دودرجہ تنزلی کردی ہے۔
مخدوم رشید سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹIاسلم مسیح، شاہ رکن عالم سب ڈویژن ملتان کے لائن سپریٹنڈنٹ IIحسن نثار گردیزی، گلبرگ سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ IIعلی اکمل اورسٹی سب ڈویژن ملتان کے لائن سپریٹنڈنٹIIراجہ زین العابدین کے خلاف کیسز میں الزامات ثابت ہونے پر ایک،ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں۔



















