Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : ریسکیو ،پاک آرمی، پاک عرب فیکٹری، دیگر محکموں کی کوششیں، اور آگ بجھ گئی

رومی فیبرکس میں لگی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔ ایکٹیو فائر کنٹرول، سیلویج کا عمل جاری ہے۔ریسکیو ،پاک آرمی، پاک عرب فیکٹری، دیگر محکمے آگ بجھانے کے عمل میں شریک ہوئے۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر جاوید اختر محمود نے رومی فیبرکس آتشزدگی بارے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی قسم کا کوئ جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ کوئی زخمی ہوا۔ بروقت کارروائی سے سپننگ مل، ویونگ مل، پاور پلانٹ کو نقصان سے بچا لیا گیا ہے۔آگ قابو میں۔ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ تمام تر مشینری، اداروں نے بھرپور استعداد سے کام کیا۔کمشنر نے ضلعی انتظامیہ،ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو بروقت ،مسلسل کارروائی پر شاباش دی اور کہا کہ کوئی جانی نقصان،زخمی نہ ہونا قابل تحسین ریسکیو ادارے شاباش کے مستحق ہیں۔جلد ہی تمام فائر فائٹنگ مشینری، واٹر باؤزرز کو سائٹ سے ہٹانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔رومی فیبرکس کے محفوظ سامان، مشینری کی شفٹنگ کا عمل بھی شروع کیا جارہا ہے۔

کمشنر نے واضح کیا کہ انہوں نے ایڈیشنل کمشنر ریونیو طیب خان کو ہداہت کی ہے کہ آبادی میں کسی کے بھی گھر کا کوئی نقصان ہوا ہے تو اس کا تخمینہ لگا کر حکومت پنجاب کو بھیجا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button