پنجاب بھر میں ای اسٹامپ پورٹل اچانک بند
گذشتہ 3 دن سے ملتان سمیت پنجاب بھر میں ای اسٹامپ پورٹل اچانک بند ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے اسٹا مپ فروشوں اور سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
واضح رہے کہ یکم جولائی کو اسٹامپ فروشوں کے لائسنس کی تجدید کی سلسلے میں یہ پورٹل دوبارہ بند کر دیا جا ئے گا ، اس طرح مقررہ تاریخ سے پہلے ہی پورٹل بند ہونے سے اسٹامپ فروشو ں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، اور گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے جبکہ شہریوں کو بیان حلفی اور عدالتی امور نمٹانے کیلئے بھی اسٹامپ کی عدم دستیابی پر پریشانی کا سامنا ہے۔
ڈی سی آفس جنرل برانچ رابطہ کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ پنجاب بھر میں لنک ڈاؤن ہے ۔
اسٹامپ فروشوں نوید احمد سومرو دفتر انٹی کرپشن ملتان شکیل گجر ،شعیب قریشی ،عبدالرفع بھٹہ ،اختر شاہ ،آصف قریشی ،عامر انصاری ،محمد فاروق و دیگر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ ریونیو کی مد میں حکومتی خزانے کوروزانہ کروڑوں کے نقصان سے بچایا جا سکے ۔اور غریب اسٹامپ فروشوں کے گھر کا چولہا جل سکے ۔