سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کا فری سمر کوچنگ کیمپ کا انعقاد
فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے کہا یے کہ ہمارے بچے موبائل کی گندی لت کا شکار ہوتے جاریے ہیں ، جس کی وجہ سے وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں ان کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف مائل کرنا بہت ضروری ہے۔
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فری سمر کوچنگ کمیپ کا انعقاد اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔
وہ ملتان کرکٹ گراونڈ نواں شہر ملتان میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم کی ہدایت پر پندرہ جولائی سے لگنے والے انڈر 16 فری کرکٹ کوچنگ کیمپ کے رجسٹریشن کاونٹر کا باقاعدہ افتتاح کے موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتےہوئے کیا۔
اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسر نور خان قیصرانی ، ڈویژنل کوچ کرکٹ ناصر حسین۔انچارچ ایم سی جی رجسٹریشن کاونٹئر منظور لطیفی موجود تھے۔
اس موقع پر کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
فاروق لطیف اور نور خان قیصرانی نے بچوں کی رجسٹریشن کرکے باقاعدہ آغاز کردیا۔
انہوں نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کو باصلاحیت کوچز کی زیر نگرانی تربیت دینا ہمارا اولین مقصد ہے۔
انہوں نےکہا کہ ان سمر کیمپ میں کھلاڑیوں کو بلا معاوضہ تربیت دی جائے گی۔



















