Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آم کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کےلئے انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرانے کافیصلہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی ہدایت اور سربراہی میں مینگو سیزن 2021 کی پلاننگ کے موضوع کے سلسلے میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی جانب سے میٹنگ کروانے کے مقصد رواں سال میں آم کے کاشتکاروں کی اصلاح کے ذریعے ان کو فائدہ پہنچانا تھا۔ میٹنگ میں زرعی سائنسدان اور آم کے کاشتکاروں نے حصہ لیا۔

میٹنگ میں وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ آم کی ایکسپورٹ کواس سال مزید بڑھانے کے لئے مختلف ممالک کے سفیروں کے ساتھ بہت جلد ایک اہم کانفرنس کی جائے گی، جس کے مثبت نتائج سامنے آئینگے۔

انہوں نے کہا کہ مینگو ہمارا ایکسپورٹ ہونے والا دوسرا اہم پھل ہے، فریش مینگو اور ویلیو ایڈڈ پراڈکٹ کی ایکسپورٹ سے ہم کثیر زرمبادلہ کما سکتے ہیں جس سے پاکستانی معیشت اور آم کے کاشتکاروں کو بہت فائدہ حاصل ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ اس سال ملتان اور سنٹورس مال اسلام آباد میں مینگو فیسٹیول منعقد کیا جائے گا جبکہ سنٹورس مال اسلام آباد میں یونی فریش مینگو سٹال 15جون سے ہی لگا دیا جائے گا۔

انہوں نے تجویز دی کہ شجاعباد میں قائم مینگو جرم پلازم یونٹ میں مزید اقسام کا اضافہ کیا جائے کیونکہ ریسرچ کے اداروں کا خالصتا مقصد گرورزکی رہنمائی کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان کے سائنسدان مینگو گرورز کی رہنمائی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

میٹنگ سے عبدالغفار گریوال ڈائریکٹر MRI، ڈین پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، میجر طارق خان مینگو گرورز اینڈ ایکسپورٹر، ملک ظفر مہے صدر مینگو گرورز ایسوسی ایشن اور رانا آصف حیات ٹیپو نے مینگو گرورز اور ایکسپورٹرز کے مسائل کے متعلق گفتگو کی اور ان کے حل کے لئے تجاویز بھی دیں۔

اس موقع پرڈین پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،ڈاکٹر عابد حسین، ڈاکٹر شیخ محمد اشفاق اور سیف احمد قریشی سمیت دیگر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button