Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سرکاری ملازمین کا نیا پے اسکیل جاری

حکومت نے سرکاری ملازمین کے نئے پے اسکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹی فیکشن جاری کردیا ، نئے پے اسکیل یکم جولائی سے نافذ العمل ہو ں گے۔

نئے پے اسکیل 2017 کی طرح کے پے اسکیل کی جگہ رائج ہوں گے ، نئے پے اسکیل کے بعد پانچوں ایڈہاک ریلیف ضم ہو جائیں گے ، ایڈ ہاک ریلیف 2016 سے 2021 کے درمیان دیے گئے۔

گریڈ ایک کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 9130 روپے سے بڑھ کر13550 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 17830روپے سے بڑھ کر 26450روپے ماہانہ ہوگئی ہے۔

گریڈ 2 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 9130 روپے سے بڑھ کر 13829 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 19210 روپے سے بڑھ کر 28520 روپے ماہانہ کردی گئی ہے۔

نئے پے اسکیل کے مطابق گریڈ 3 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 9610 روپے سے بڑھ کر14260 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 21310 روپے سے بڑھ کر 31660 روپے ، گریڈ 4 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 9900 روپے سے بڑھ کر14690 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ23100 روپے سے بڑھ کر 34490 روپے ماہانہ ہوگئی۔

اسی طرح گریڈ 5 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 15230 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 37730 روپے ، گریڈ 6 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 15 ہزار 230 روپے اور زیادہ سے زیادہ 37 ہزار 730 روپے ماہانہ کردی گئی۔

گریڈ 7 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 16 ہزار 310 روپے اور زیادہ سے زیادہ 43 ہزار 610 روپے ، گریڈ 8 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 16 ہزار 890روپے اور زیادہ سے زیادہ 46 ہزار 890 روپے ماہانہ ہوگئی، جب کہ گریڈ 9 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 17 ہزار 470روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 50 ہزار 170 روپے ماہانہ کردی۔

گریڈ 10 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 18 ہزار 50 روپے اور زیادہ سے زیادہ 53 ہزار 750 روپے ، گریڈ 11 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 18 ہزار 650روپے اور زیادہ سے زیادہ 57 ہزار 950 روپے ماہانہ ہوگئی ہے۔

نئے پے اسکیلز کے مطابق گریڈ 16 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 18 ہزار 910 روپے سے بڑھ کر28 ہزار 70 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ64 ہزار 510 روپے سے بڑھ کر 95 ہزار 870 روپے، گریڈ 17 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 30 ہزار 370 روپے سے بڑھ کر 45 ہزار ستر روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 76 ہزار 370 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 470 روپے ماہانہ کردی ہے۔

گریڈ 21 کی تنخواہ کم از کم 1 لاکھ 13 ہزار 790 اور زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ 17 ہزار 670، جبکہ گریڈ 22 کی کم از کم تنخواہ 122190اور زیادہ سے زیادہ 244130 روپے ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button