انسداد ڈینگی : پیف کے ریجنل دفاتر کھلے رہے

حکومت پنجاب کی ہدایات پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کےریجنل دفاتر (راولپنڈی اور ملتان) انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر کھلے رہے۔
اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پیف اسد نعیم نے پیف صدر دفتر کا دورہ کیا اور انسداد ڈینگی سے متعلق تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا ، اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ سروسز)سید ساجد ترمذی کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنی زیر نگررانی خاص طور پراُن مقامات کو چیک کریں جہا ں ڈینگی مچھر کے پھلنے پھولنے کے زیادہ تر امکانات ہو سکتے ہیں۔
اپنے وزٹ کے دوران ایم ڈی پیف نے کہا کہ مون سون کا موسم شروع ہونے والا ہے ، اور یہ موسم ڈینگی مچھر کی پیدائش و نشو ونما کے لیے سب سے زیا دہ موافق موسم ہے۔
ایم ڈی پیف نے ہدایات جاری کیں کہ پانی والی جگہوں کو خشک رکھیں اور ایسی جگہیں جہاں پانی کھڑا ہونے کے امکا نات ہیں انہیں فوری طور پر مرمت کروائیں۔
اپنے وزٹ کے دوران ایم ڈی پیف نے کہا کہ ڈینگی ایک مہلک وبا ہے اور ڈینگی کے پھیلاؤ سے پہلے اس کا خاتمہ ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کو اختیار کر کے ڈینگی کے مہلک وار سے بچا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر ایم ڈی پیف نے کہا کہ تمام پیف پا رٹنرز کو سختی سے ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر انسداد ڈینگی سے متعلق حفاظتی تدابیر اختیار کریں، اور روزانہ کی بنیاد پر اینٹی ڈینگی ایپلی کیشن میں سکول لیول کے مطابق سرگرمیاں اپلوڈ کریں۔



















