Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی کے سینڈیکٹ اجلاس میں اہم فیصلے

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سنڈیکیٹ کا 34 واں اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس کی صدارت ریئس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی۔سنڈیکیٹ اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار عمران محمود نے سر انجام دیے۔

اجلاس میں اکیڈمک کونسل کی سفارشات جس میں نئی ڈگری پروگرام کی بجٹ سال 23۔2022 کی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر مختلف اسامیوں کی تقرری اور مختلف قومی و بین الاقوامی (اے۔او ۔سی) کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نومینی پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز،سیکریٹری زراعت پنجاب کی نو مینی ڈاکٹر محمد بلال،سیکرٹری فنانس پنجاب کے نومینی شاہ سوار،میاں طارق عبداللہ سمیت پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،محمد رفیق فاروقی نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button