Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ماحول دشمن فیکٹریوں کے خلاف محکمہ ماحولیات متحرک ہوگیا

محکمہ ماحولیات ملتان نے زہریلا دھواں چھوڑنے والی کالے تیل کی فیکٹری سےمختلف محکموں کےاین اوسی طلب کرلیے ہیں۔

اس حوالےسے معلوم ہوا ہے محکمہ ماحولیات اینٹی سموگ نے18کسی روڈ پر قاٸم غیرقانونی کالےتیل کی فیکٹری کےمالکان مہر عبدالمجید سیال کو ماشااللہ موبل آٸل فیکٹری کیخلاف اہل علاقہ کی شکایت موصول ہونے پربسمن جاری کرتے ہوٸےمختلف محکموں کےاین او سی طلب کرلیے ہیں۔

ملتان کےعلاقے موضع جھوک لشکرپورںمیں چارکنال اراضی پر پیٹرولیم سٹوریج تنصیب قاٸم کی گٸی تھی۔

جسے قاٸم کرنےکےلیے محکمہ نیشنل ہاٸی وے اتھارٹی،سول ڈیفنس ،ریسکیو1122،محکمہ ٹریفک سمیت مختلف محکموں سے اجازت نامہ ہی نہیں لیا گیا ہے، اورںآبادی میں کالےتیل کی فیکٹری کےقیام سے لوگ سانس ،دمہ سمیت مختلف موذی امراض کاشکار ہورہے ہیں۔

جس پرڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ نےمحکمہ ماحولیات کےساتھ مل کر کالےتیل فیکٹری مالک مہر عبدالمجید سےمختلف محکموں کےاین اوسی طلب کیےہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات غیرقانونی کالےتیل کی فیکٹری سےخارج ہونےوالی زہریلے دھواں سے لوگوں کی صحت متاثرہونےکے بعد متحرک ہوگیا ہے۔

ملتان کے مختلف علاقوں میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی غیرقانونی کالےتیل کی فیکٹریاں رہاٸشی علاقوں میں لگنےسےاہل علاقہ سانس ،دمہ ،پھیپڑوں سمیت دیگرموذی امراض میں مبتلاہونےلگے ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی محکمہ ماحولیات نےکالےتیل کی فیکٹریوں کوسیل کیا تھاتاہم کالے تیل کی فیکٹریوں سے نکلنےوالےدھواں اورزہریلےدھواں کیخلاف اہل علاقہ نے اینٹی سموگ ٹیم محکمہ ماحولیات کودرخواست دی تھی جس پر محکمہ ماحولیات نے اینٹی سموگ کارروائیاں تیزکردی ہیں اور کسی فیکٹری کو ماحول آلودگی پھیلانے سے روکنے کے لیے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں، اور روزانہ کی بنیاد پر آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔

اس سلسلے میں گزشتہ روزکالےتیل کی غیرقانونی طور پر قاٸم فیکٹری کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے، اور این او سی جمع نہ کروانے کی صورت میں یکطرفہ کارروائی عمل میں لاٸی جاٸےگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button