Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایم ڈی واسا ڈینگی سے بچاؤ کےلئے میدان میں اتر آئے

حکومت پنجاب کی ہدایت پر واسا میں انسداد ڈینگی ڈے منایا گیا ۔

اس موقع پر ڈینگی سے بچاؤ اور انسداد ڈینگی کی احتیاطی تدابیر بارے عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

آگاہی واک کی قیادت منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے کی انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ انسداد ڈینگی واک کا مقصد عوام الناس کو آگاہ کرنا ہے کہ ڈینگی خطرناک ضرور ہے، مگر احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے۔

اس لیے شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور ڈینگی سے محفوظ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق اس دن کو منانے کے لیے اداروں کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے ۔

دفاتر کے کمروں، واش رومز، چھتوں اور دیگر جگہوں پر صفائی ستھرائی، نکاسی آب کا سسٹم درست رکھنے اور گملوں وغیرہ میں پانی کی موجودگی کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے اس دوران تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشنز اور خصوصاً واٹر سپلائی ڈویژن کو اپنی اپنی تنصیبات پر انسداد ڈینگی کے حوالے سے ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا حکم دیا، اور ہیڈ آفس سمیت تمام ذیلی دفاتر میں صفائی اور انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

آگاہی واک میں ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر ،ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام ،ڈائریکٹر ریکوری محمد ارشد، ڈپٹی ڈائریکٹرانجم الزماں، غازی یونین سی بی اے کے صدر وحید رجوانہ،جنرل سیکرٹری عمر حیات سمیت دیگر افسران و ملازمین بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button