Breaking NewsNationalتازہ ترین
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی دنیا سے رخصت ہوگئیں

امریکا میں قید بیٹی کی رہائی کا خواب آنکھوں میں سجائے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی نے آخر کار ہمیشہ کیلئے آنکھیں بند کر لیں۔
ترجمان عافیہ موومنٹ کے مطابق عصمت صدیقی طویل عرصے سے شدید علیل تھیں ، اور انکی عمر 80 برس تھی، عصمت صدیقی نے ڈاکٹر عافیہ سمیت 3 بچوں کو سوگواران میں چھوڑا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے گزشتہ دنوں قوم سے اپیل کی تھی کہ وہ والدہ کی صحتیابی اور ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی اور وطن واپسی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔
گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی تھی کہ ڈاکٹر عافیہ کی فیملی کو امریکی ویزا فراہم کرنے میں سہولت دی جائے۔


















