میپکو کے کرپٹ افسروں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری،مزید 8 ایس ڈی او شکار

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 8 ایس ڈی اوز اور لائن سپریٹنڈنٹس کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی او رحیم آبادسب ڈویژن صادق آباد عبدالجبار کی فرسٹ سب ڈویژن لیہ تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزام ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی ہے۔
قائمقام ایس ڈی او گلشن آبادسب ڈویژن جامپور عبدالخالق، ایس ڈی او خان بیلہ سب ڈویژن منظور حسین سرانی کی شاہ جمال سب ڈویژن تعیناتی کے ودران بننے والے کیس میں، انچارج میپکو سب آفس رنگ پور محمد رفیق کی بطور قائمقام ایس ڈی او سیکنڈسب ڈویژن کوٹ ادو تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں اور ریٹائرڈ ایس ڈی او سیکنڈ سب ڈویژن ڈی جی خان منصوراحمد کے خلاف محکمانہ انکوائر ی میں الزام ثابت ہونے پر ایک، ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں۔
انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ I اور بوسن روڈ سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ Iعطاء الرحمن کے موجودہ سکیل میں ایک، ایک سال کے لئے ایک درجہ کمی، سکندر آبادسب ڈویژن کے میٹر سپروائزر II رشیداحمد کی ایک سال کے لئے ایک انکریمنٹ روک دی ہے۔




















