ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پیشہ ورانہ ڈگری پروگرام میں داخلہ لینے والوں کے لئے الرٹ جاری

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے الرٹ جاری کیا ہے کہ پیشہ ورانہ ڈگری پروگرام میں داخلہ لینے سے قبل متعلقہ پروفیشنل کونسل سے منظور شدہ ہونے کی تصدیق کرلیں، کوئی بھی پیشہ ورانہ ڈگری پروگرام یا کوالیفیکشن متعلقہ پیشہ ورانہ کونسل سے منظوری کے بغیر پیش نہیں کیا جاسکتا .
اس کے باوجود کچھ یونیورسٹیاں غیر منظور شدہ اور غیر مستند پروگرامز میں داخلہ کےلئے درخواستیں طلب کررہی ہے ، جو طلبا کے مستقبل کےلئے سنگین خطرہ اور وقت ومالی وسائل کا ضیاع ہے.
اس لئے طلبا، والدین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ داخلہ لینے سے قبل اس ڈگری پروگرام کی متعلقہ پروفیشنل کونسل سے منظور ی کی جانچ پڑتال لازمی کرلیں، تمام غیر پیشہ ورانہ پروگرامز کےلئے اس باتے کی یقینی دہانی کریں کہ داخلہ والی یونیورسٹی یا کیمپس یا ادارہ ایچ ای سی سے منظورشدہ بھی ہے ۔
اگرکسی طالب علم کو اس بابت کوئی نقصان اٹھانا پڑا تو اس کی ذمے داری اس پر ہوگی ۔



















