Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر دو میپکو افسران معطل

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر شعبہ پلاننگ اینڈ انجینئرنگ میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان کے دو افسران کو معطل کردیا ہے اور میپکو ہیڈ کوارٹراور ڈی جی خان آپریشن سرکل رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

معطل ہونے والے افسران میں ڈپٹی منیجر (میٹریل انسپکشن) پلاننگ اینڈ انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ محمد ریحان عادل اور سابق ڈپٹی منیجر (پلاننگ) ڈسٹری بیوشن میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان سکندر حیات شامل ہیں۔

سکندرحیات ڈپٹی منیجر (میٹریل مینجمنٹ) میپکو ریجنل سٹور ڈی جی خان خدمات سرانجام دے رہے تھے، جہاں سے انہیں معطل کرکے ڈی جی خان سرکل آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button