Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف نے عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم

وزیر اعظم شہباز شریف نے عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دے دیا ، جس کے بعد حکومت نے اضافی تیل اور گیس کا انتظام کر لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دے دیا ، جس کے بعد وزارت توانائی نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اضافی تیل گیس کا انتظام کر لیا ، بجلی کی طلب کے مطابق پاور پلانٹس چلائیں جائیں گے۔

اس سلسلے میں وزارت توانائی نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز سے ڈیٹا مالگ لیا ، ذرائع وزارت توانائی نے کہا ہے کہ ڈسکوز کو پورا کوٹہ دیا جائے گا۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ عید پر کسی علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی ، وافر تیل گیس پانی سے شارٹ فال پورا کیا جائے گا، ڈسکوز میں بجلی کی مسلسل فراہمی متعلقہ چیف ایگزیکٹوز کی ذمہ داری ہو گی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ عید پر دفاتر فیکٹریاں دکانیں بند ہونے سے طلب میں بھی کمی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں۔

عید پر لوڈشیڈنگ جاری رہے گی:حکومت کا اعلان

یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے قوم کو عید الضحیٰ پر لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے کی نوید سناتے ہوئے کہا تھا کہ لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو سکتی، لیکن واضح کمی آئے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 720 میگا واٹ کے پاور پلانٹ نے 29 جون سے اپنا کام شروع کر دیا ہے ، نئے میگا پراجیکٹ سے اگلے سال گرمی میں بجلی کی پریشانی نہیں ہوگی، بجلی کا بحران ملک کے ساتھ بڑی ڈکیتی کرنے والوں کی وجہ سے آیا تھا، وقت پر ایندھن نہ خریدنے کی مجرمانہ غفلت کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button