Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا
ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

پولیس حکام نے بتایا کہ لادی گینگ کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔
لادی گینگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کوبند کرنے کے لیے ایف آئی اے کو سفارشات بھی بھجوادی گئی ہیں۔
سخی سرورسے لادی گینگ کا ایک سہولت کار بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم لادی گینگ کے موبائل نمبروں پربیلنس لوڈ کرواتا تھا۔
پولیس حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس آپریشن میں لگ بھگ 200 گاڑیاں اور 700 سے زیادہ اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
لادی گینگ کے خلاف آپریشن میں قبائلی فورس، بارڈر ملٹری پولیس، پنجاب پولیس اور رینجرز اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔



















