Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز نے ڈینگی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر جاری کرنے کی ہدایت کردی

جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ ڈینگی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ درست طریقے سے ہورہی ہے ، اس کےلئے ایس او پیز کے مطابق ان سرگرمیوں کی تصاویر سرگرمی شروع کرنے سے قبل اور بعد میں بنا کر سینڈ کی جائیں ۔
مگر مشاہدے میں آیا ہے کہ کچھ سکول ان ایس او پیز عمل نہیں کررہے ہیں ، جون میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی سلیمان رفیق نے بھی تاکید کی تھی ساری سرگرمیاں مانیٹر کی جائیں۔
اب ہدایت کی جاری ہے کہ کسی بھی سکول میں ڈینگی کی سرگرمی کی دونوں تصاویر کے درمیان 5 سے 10 منٹ کا وقفہ ضروری ہے ۔
زیرو منٹ کے وقفے سے آنے والی تصاویر کو فیک تصور کیا جائے گا۔



















