Breaking NewsEducationتازہ ترین
بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات میں سیکیورٹی آرگنائز نگ سسٹم پاکستان کی طرف سے طلباء و طالبات کی انٹرن شپ کے لیے انٹرویو

انٹرویو پینل میں ایڈوائزر میڈم نشاط فاطمہ معوذ غضنفر اور معاذ غضنفر شامل تھے ۔انٹرویو میں شعبہ سیاسیات کے 80 سے زائد طلبا و طالبات نے حصہ لیا ۔

آرگنائزنگ سسٹم پاکستان کے وفد کے ہمراہ
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر ( چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس ) کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی آرگنائزنگ سسٹم پاکستان کے اس اقدام کو سراہتے ہیں ۔کیونکہ آج کے دور میں بچوں کے لیے پریکٹیکل تعلیم کا حصول بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے۔مگرایس اوایس پاکستان نے اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہوۓ بچوں کو یہ موقع فراہم کیا ھے ۔
میڈم نشاط کا کہنا تھا کہ آج ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس میں انٹرویو کے دوران یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ یہاں کے طالب علموں میں بہت ذیادہ پوٹینشل موجود ھے ۔اور سیکورٹی آرگنائزنگ سسٹم پاکستان ہمیشہ ایسے ٹیلنٹ کی قدر کرتا ھے اور آگے مزید فیوچر میں بھی انٹرن شپ کے موقع فراہم کرتا رہے گا ۔



















