Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے ملازمین کےلئے بڑی خبر ؛ گورنر نے زکریا یونیورسٹی کے ملازمین کےلئے ڈسپیریٹی الاؤنس کی منظوری دے دی ، مراسلہ جاری

زکریا یونیورسٹی کے ملازمین کی آخر کار سنی گئی ، گزشتہ برس حکومت نے بڑھتی ہوئی مہنگی کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے 25 فیصد اور پھر 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کا اعلان کیا تھا ، مگر پنجاب میں یونیورسٹیوں کو یہ الاؤنس دینے منع کردیاگیا ۔

تاہم مارچ 2022 میں صوبے بھر کی یونیورسٹیوں کو 25 فیصد الاؤنس دینے کی اجازت مل گئی۔

لیکن زکریا یونیورسٹی حکام بروقت کوائف مکمل نہ کرسکے اور الاونس جاری نہ ہوسکا ، جس کے لیے سینٹ کا خصوصی اجلاس بھی بلایا گیا ۔

آخر کار گورنر پنجاب نے25 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس جار ی کرنے کی منظوری دے دی ،جس کا ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مراسلہ جاری کردیا ہے ۔

جس کی روسے مارچ 2022 سے الاونس دیاجائے گا، یہ الاونس سکیل ایک سے گریڈ19تک ملازمین کو دیا جائے گا۔

الاؤنس کی منظوری پر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ریاض ، سیکرٹری فرخ ارسلان صدیقی، آفیسر ایسوسی ایشن کے رانا جنگ شیر ، ایمپلائز یونین کے صدر ملک صفدر حسین اور سیکرٹری رانا مدثر نے کہا کہ آخر ملازمین کا احتجاج رنگ لایا ، قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد الاونس جاری ہوگیا ۔

اب مزید 15 فیصد الاؤنس کےلئے آواز بلند کی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button