Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت پنجاب کا تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی کارکردگی پر فوکس ہوگا : کمشنر ملتان

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامرخٹک نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر صفائی انتظامات کسی بھی صفائی کمپنی کے لئے چیلنج کی حیثیت رکھتے ہیں۔

عید ایام میں حکومت پنجاب کا تمام ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں کی کارکردگی پر فوکس ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عید کے لئے جامع صفائی پلان تشکیل دیا ہے، جس پر بھرپور انداز میں عملدرآمد کرانے کی کوشش کی جائے گی۔

وہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی انتظامات بارے ملتان ٹی ہاوس میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

ڈپٹی کمشنر ملتان محمد طاہر وٹو اور سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیرحسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو ملتان شہر سے متصل بڑی آبادیوں سے آلائشیں اٹھانے کے لئے خصوصی صفائی اسکواڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، اور حکم دیا ہے کہ کمپنی کے کمپلینٹ سنٹر آنیوالی شکایات کا کم سے کم ریسپانس ٹائم میں ازالہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عید آپریشن کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے کمپنی ورکرز کو انعامات دئے جائیں گے۔

کمشنر عامرخٹک نے بتایا کہ عید ایام کے دوران وہ فیلڈ میں ایم ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی چیک کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عیدکے روز بارش کے خدشہ کے پیش نظر واسا کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکے لئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

کمشنر نے کہا ہے کہ شہری جانوروں کی آلائشیں گٹر میں ڈالنے سے گریز کریں۔

ڈپٹی کمشنر محمدطاہر نے اس موقع پر بتایا کہ ایم ڈبلیو ایم سی نے عید صفائی آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں،توقع ہے کہ کمپنی ورکرز عید قرباں کے موقع پر اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایم ڈبلیو ایم سی کے ساتھ کھڑی ہے۔

ضلع کے افسران کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اس لئے افسران عید ایام میں صفائی مانیٹرنگ بارے تھرڈ پارٹی کا رول ادا کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر اہلیان ملتان کو خوشگوار ماحول فراہم کرنےکی بھر پور کوشش کی جائے گی۔

سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی امیر حسن نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عید ایام کے دوران شہر سے16ہزار ٹن آلائشیں اٹھانےکے انتظامات کئے ہیں۔

2741 افراد پر مشتمل فیلڈ فورس اور 487 گاڑیاں عید صفائی آپریشن میں حصہ لیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ 2273سینٹری ورکرز اور 468 ڈرائیورز اور ہیلپرز فیلد فورس میں شامل ہیں۔

امیرحسن نے بتایا کہ کمپنی کی ملکیت 223 گاڑیاں جبکہ کرائے پر حاصل کی گئی 264 گاڑیاں صفائی اپریشن میں حصہ لیں گی، اور 25 افسران عید آپریشن کی مانیٹرنگ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آلائشیں ٹھکانے لگانے بارے عوام کی آگاہی کے لئے ہفتہ کے روز سے شہر میں 15 کیمپ لگائے جائیں گے۔

سی ای او نے بتایا کہ آلائشیں اکٹھی کرنے کے لئے شہر میں16 عارضی سٹوریج پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔

اسی طرح شہرمیں 16 اجتماعی قربان گاہوں کی صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر یونین کونسل میں2000 پلاسٹک بیگ تقسیم کئے جائیں گے، جبکہ ماحول کو آلودگی سے پاک اور خوشگوار بنانے کے لئے عرق گلاب ایسنس، فنائل اور چونا خریداری کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

شہری جانوروں کی آلائشوں بارے ہیلپ لائن1139پر اطلاع دے سکیں گے، اور واٹس ایپ نمبر9215555-0305 پر بھی پیغام بھیج سکیں گے۔

سی ای او امیر حسن نے بتایا کہ کمپنی کو کمشنر عامر خٹک اور ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی مکمل سپورٹ اور رہنمائی حاصل ہے، اس لئے وہ عید پلان کی کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button