Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

عید کے دوران 24 گھنٹے فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کے دوران 24 گھنٹے فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ صحت نے لاہور سمیت پنجاب کے تمام ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا ، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے۔

محکمہ صحت نے کہا کہ عید پر چھٹیوں کے دوران کرونا مریضوں کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جائے ، کرونا کنسلٹنٹ کی کرونا وارڈ میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

اسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز اور ایمرجنسی کو مکمل فعال رکھا جائے۔

محکمہ ایمرجنسی میں اہم ادویات سمیت تمام اقسام کے خون کی دستیابی ممکن بنائی جائے۔

اسپتالوں میں اہم تشخیصی ٹیسٹ مشین سٹی سکین، ایم آر آئی اور ایسکرے کو مکمل فعال رکھا جائے۔

تمام اسپتالوں کے سربراہان کو سختی سے مراسلہ پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button