Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بڑی عید پر شہری بڑی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں : ایم ڈی واسا

مینجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے کہاکہ بڑی عید پر شہری بڑی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفائی کا خاص خیال رکھیں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں، چارہ اور دیگر اشیاء سیوریج لائنوں نالیوں اور نالوں میں ہرگز نہ پھینکیں، کیونکہ سیوریج لائنوں اور نالیوں، نالوں میں پھینکی جانے والی الائشیں چارہ وغیرہ نہ صرف ماحول کو آلودہ کرتے ہیں بلکہ نکاسی آب میں شدید رکاوٹ پیدا کرکے عید کی خوشیوں کے موقع پر مسائل میں اضافہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے آغاز سے قبل ہی قربانی کے جانوروں کے گھاس پھونس کے سیوریج سسٹم میں داخل ہونے سے نکاسی آب کی رکاوٹ کے حوالے سے شکایات بڑھ گئی ہیں۔

شہری اپنے اپنے گلی محلوں میں اس امر کو یقینی بنائیں کہ گھاس پھونس سیوریج سسٹم میں داخل نہ ہو۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار عید الاضحی کے حوالے سے ہفتہ کے روز شہریوں کو اپنے ایک پیغام میں کیا ۔

ایم ڈی واسا نے اس دوران شہریوں کو مزید آگاہ کیا کہ عید تعطیلات کے دوران تمام آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ ہیں۔

تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں اور مشینری نکاسی آب کے سسٹم کو رواں رکھنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہیں، اور دن رات عوام کی خدمت میں کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر فراہمی و نکاسی آب کی بلا تعطل فراہمی کے لیے آپریشنل اور مینٹیننس سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے ڈیوٹی روسٹر پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔

جبکہ تمام افسران کے بغیر اجازت اسٹیشن چھوڑنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ، اور انہیں مون سون سیزن کے حوالے سے بھی متوقع بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ڈیوٹی روسٹر کے مطابق عید تعطیلات کے دوران سیوریج اور واٹر سپلائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالہ کے لیے آن لائن کمپلینٹ سیل چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا۔

فراہمی و نکاسی آب کے ذیلی دفاتر میں بھی ٹیم اور مشینری کوئیک رسپانس کے لیے موجود ہوں گی ، جیسے ہی واسا کے مرکزی کمپلینٹ سیل نمبر 1334 پر شکایت موصول ہو گی متعلقہ ٹیم شکایت کے ازالہ کے لئے فوری روانہ کر دی جائے گی۔

انہوں نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج اور واٹر سپلائی کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی حدود میں خود وزٹ کریں، اور جن مقامات پر عوام الناس کو مسائل کا سامنا ہے ان مقامات پر مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر دور کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

انہوں نے خصوصاً سیوریج ڈویژنوں کو مساجد، امام بارگاہوں اور قبرستانوں کے راستوں پر نکاسی آب کے حوالے سے خصوصی انتظام کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

دریں اثنا ایم ڈی واسا کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تمام سیوریج سب ڈویژن نے اپنی حدود میں سیوریج لائنوں کی صفائی اور شکایات کے ازالہ سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی۔

جس پر ایم ڈی واسا نے صفائی اور شکایات کے ازالے کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button