Breaking NewsEducationتازہ ترین
فیکلٹی آ ف فوڈ سائنسز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری، چار ڈیپارٹمنٹ بھی ہوں گے

زکریا یونیورسٹی میں فیکلٹی آف فوڈ سائنسز کے قیام کا نوٹیفیکیشن جار ی کردیاگیا ۔
جاری مراسلے کے مطابق سینٹ میں ڈاکٹر سعید اختر اور ڈاکٹر ریاض احمد کی سفارشات کو منظور کرتے ہوئے فیکلٹی آف فوڈ سائنسز کے قیام کافیصلہ کیا گیا تھا ، جس کا مراسلہ ہوگیا ۔
جس کے مطابق اس فیکلٹی میں چار ڈیپارٹمنٹ ہوں گے ، جس میں ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن، ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی مینجمنٹ، اور ڈیپارٹمنٹ آف ڈیری ٹیکنالوجی شامل ہیں ۔



















