Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈینگی لاروا کے تدراک کیلئے ایمرجنسی پلان نافذ

ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے کہا ہے کہ بارشوں کے پیش نظر ضلع ملتان میں ڈینگی لاروا کے تدراک کیلئے ایمرجنسی پلان نافذ کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سمیت تمام محکمے روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی لاروے کے اقدامات کرکے سرگرمیاں اپ لوڈ کرینگے۔

ڈپٹی کمشنر نے حکم جاری کیا کہ ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں کمرشل عمارات اور پراپرٹی کو فوری سیل کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ ضلعی محکموں کو کارکردگی بہتر کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے ۔ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے اقدامات نہ کرنے والی کمرشل عمارات اور دکانوں کو فوری سیل کیا جائے گا ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گھر گھر خصوصی مہم شروع کرکے لاروا تلفی کے اقدامات کئے جائیں ۔

قبل ازیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی نے ڈینگی مہم پر بریفنگ بھی دی۔
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ ڈینگی مہم میں لاپروائی برتنے پر افسران ضلع بدری کیلئے تیار رہیں ۔اینڈرائیڈ سسٹم کے تحت ڈینگی تلفی کے اقدامات اپ لوڈ کی جائیں اور ضلعی محکمے ڈینگی مہم کیلئے خصوصی سکواڈ بھی تشکیل دیں ۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کباڑ خانوں ،ٹائر شاپس اور جوہڑوں میں خصوصی سکریننگ کی جائے ڈینگی کے حوالے سے شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button