Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ٹیچر ز یونین نے تنخواہوں میں اضافہ اور الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ

بجٹ کی منظوری کے بعد بھی تاحال فنانس ڈیپارٹمنٹ کا نوٹیفکیشن نہ کرنا سرکاری ملازمین و اساتذہ کے لئے پریشانی کا سبب ہے۔

پنجاب حکومت کے بجٹ سال 23-2022 میں سرکاری ملازمین کو 15فیصد ایڈہاک ریلیف،15فیصد سپیشل الاؤنس اور سابقہ پانچ ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کا بجٹ منظور ہو گیا ہے۔

مگر فنانس ڈویژن نے تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے، جسکی وجہ سے صوبہ بھر کے تمام سرکاری ملازمین واساتذہ کرام میں تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔

اسکے علاوہ فنانس ڈویژن کا تنخواہوں میں اضافے کے بارے میں لاعلمی ظاہر کرنا باعث تشویش ہے، اور قابل مذمت ہے۔

پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب حکومت پنجاب و فنانس ڈویژن سے گزارش کرتی ہے کہ تنخواہوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن جلد از جلد جاری کیا جائے تاکہ ملازمین کو جولائی کے مہینے کی تنخواہ کے ساتھ ریلیف مل سکے جو کہ ان کا بنیادی حق ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button