سیاسی جلسوں اور الیکشن کےلئے پولیس اہلکاروں کو نئی ہدایات جاری

ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے ملتان ریجن میں جلسہ ہائے اور ضمنی الیکشن کے پر امن انعقاد کیلئے ڈیوٹی بارے پولیس افسران کو تفصیل سے بریف کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جلسہ ہائے میں پوائنٹ ڈیوٹی پر کافی تعداد میں پولیس افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی جاتی ہیں جو صحیح نہیں ہے۔
10 کی جگہ 6 ملازمین کی ڈیوٹی لگائیں جو ہمہ وقت الرٹ چاک و چوبند رہیں۔
ملازمین کو پوائنٹ پر وقت سے پہلے نہ بھجیں، عموماً دیکھا گیا ہے کہ وقت سے پہلے ڈیوٹی پر بھیجنے سے پولیس ملازمان تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں ایسا نہیں ہونا چائیے۔
انہوں نے کہا کہ جلسہ ہائے کے اختتام پر ملازمان فوراً چلے جاتے ہیں ، ملازمان اس وقت تک وہاں پر موجود رہیں گے جب تک جلسہ گاہ خالی نہیں ہو جاتا۔
جلسہ گاہ میں سٹیج کے چاروں طرف پولیس ملازمین الرٹ رہیں تاکہ ہجوم میں بھگدڑ سے بچا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سٹینڈ ڈاؤن سے پہلے کوئی ملازم ڈیوٹی پوائنٹ نہیں چھوڑے گا سٹینڈ ڈاؤن کے بعد ملازمان واپس جا سکتے ہیں۔
آخر میں انہوں نے پولیس افسران و ملازمان کو ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ڈیوٹی بارے تفصیل سے بریف کیا۔
ان کاکہنا تھا کہ تمام ملازمین کو اندرونی اور بیرونی خطرات کے متعلق معلوم ہونا چاہئیے, پولنگ اسٹیشن میں زیادہ رش نہ ہونے دیں۔
انچارج خود اور اپنے ملازمان کو الرٹ رکھیں۔
پارکنگ ایریا کی چیکنگ کو سپیشل برانچ کی مدد سے یقینی بنایا جائے۔


















