Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاور سپلائی کمپنیاں تنخواہوں میں اضافے کویقینی بنائیں:ہائیڈرو یونین

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے میپکو کے ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر نے عہدیداران کے ساتھ کے میپکو ہیڈکوارٹر میں میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے میپکو کے ملازمین کی تنخواہوں و پنشنوں میں اضافہ کے احکامات کا اجراء کر دیا ہے۔

اس کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہوگا۔

ہم صدر یونین عبدالطیف نظامانی،مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد،حاجی رمضان اچکزئی،حاجی اقبال خان،گوہر تاج و دیگر رہنماؤں کے مشکور ہیں۔

ریجنل چیئرمین نے کہا کے خورشید احمد کی جانب سے محکمہ بجلی کے تمام سربراہان سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یہ فیصلہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے جلد منظور کروا کر اس کا اطلاق اسی تاریخ سے لاگو کریں۔

ریجنل چیئرمین نے میپکو کی لیبر،ملازمین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ برسات کے موسم میں سیفٹی کے اصولوں پر سختی سے عمل کرکے اپنی جان اور صحت کا مکمل تحفظ کریں، میپکو کے ملازمین ہمارا فخر ہیں۔

میٹنگ میں ریجنل سیکرٹری چودھری محمود امجد، ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ،ریجنل ڈپٹی چیئرمین سجاد بلوچ،رانا محمد انور،چوہدری محمد خالد،رانا زاہد جاوید،سید عاطف زیدی،چوہدری شاہد اقبال،میاں محمد علیم،سلمان بلوچ،مسعود علوی،رانا محمد عمران،چوہدری اظہر آرائیں،مظہر عباس،اکرام آرائیں،عبدالواحد ہاشمی،اکبر علی،شباب خان،فیصل نور،راؤ جاوید،ملک حامد ریاض موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button