چانی فروٹ فارم پر ایک روزہ مینگو فیلڈ ڈے کا اہتمام

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ سوائل
سائنسز کے زیراہتمام جلال پور پیروالہ کے چناب فروٹ فارم اور دائرہ دین پناہ کوٹ ادو کے چانی فروٹ فارم پر ایک روزہ مینگو فیلڈ ڈے کا اہتمام کیاگیا۔
اس میں پی اے آر سی کی ٹیم جو کہ ڈاکٹر شاہد مقصود گل ممبر نیچرل ریسورسز ، عزیز اللہ شاہ ڈائریکٹر این آر ڈی اور طاہر ظہور چوہان ڈائریکٹر اے ایل پی اور ڈاکٹر جام نیاز احمد ، عبدالغفار گریوال ، ڈائریکٹر مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، شہزاد صابر ڈائریکٹر ایکسٹینشن زراعت ملتان ، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ڈین محمد نواز شریف یونیورسٹی ملتان ، پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر ، ڈاکٹر محمد عارف علی ، ڈاکٹر سجاد حسین ، شعبہ ہارٹی کلچر نے شرکت کی۔
پرنسپل انویسٹی گیٹر ڈاکٹر جام نیاز احمد نے اپنے پراجیکٹ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ بڑی کھادوں کے علاوہ مائیکرو و نیوٹریٹ بوران ، زنک ، اور کاپر کی کھادیں استعمال کرنے سے نہ صرف آم کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے، بلکہ اس کی کوالٹی بھی بڑھتی ہے۔،جس سے بہت زیادہ زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔
عبدالغفار گریوال نے کہاکہ کاشت کاروں کو آم کے موجودہ مسائل اور ان کا تفصیلی حل بتایا۔
ڈین ڈاکٹر شفقت سعید نے کہاکہ آم کے مفید کیڑوں کی اہمیت پر زور دیا، اور پھل کی مکھی کو کنٹرول کرنے کے طریقے بتائے۔
ڈاکٹر ناظم حسین لابر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
چیف گیسٹ ڈاکٹر شاہد مقصود گل نے تمام مقررین اور آم کے باغاتات کے مالکان میں یادگاری شیلڈز تقسیم کرتے ہوئے کہاکہ اپنے باغات میں نامیاتی مادہ اور گوبر کی گلی سڑی کھادیں ضرور استعمال کریں۔



















