Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈز میں کنٹریکٹ پر رکھے گئے ریٹائرڈ ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں کنٹریکٹ پر رکھے گئے ریٹائرڈ ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم دے دیا۔
علاوہ ازیں محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نوکریوں سے فارغ ملازمین کو دوبارہ بھرتی کرنے کا بھی نوٹس لیا ہے۔
جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ نوکریوں سے ایک بار نکالے گئے ملازمین کو دوبارہ رکھے جانے والے ملازمین کو بھی فارغ کیا جائے گا۔
مراسلے میں کہا گیاہے کہ ملازمین کو نوکری سے فارغ کرکے رپورٹ محکمہ کو بھیجوائی جائے، کوتاہی برتنے والے چیئرمینوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔



















