Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کا ٹیسٹ سنٹر کا دروہ

یو ای ٹی لاہور کے زیرا ہتمام انٹری ٹیسٹ کےلئے زکریا یونیورسٹی میں ٹیسٹ لیا جائے گا ۔

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کے لیے قائم کردہ امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

وائس چانسلر نے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا ، جہاں سینکڑوں طلباء طالبات نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا ۔

اس موقعہ پر ڈاکٹر نعمان عباسی اور ڈاکٹر شاہد فرید نے وائس چانسلر کو انٹری ٹیسٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔

وائس چانسلر نے طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یو ای ٹی کے تحت بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں دو ہزار سے زائد امیدوار ٹیسٹ دیں گے، اور پانچ روز تک یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ جاری رہے گا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button