Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

گال ٹیسٹ : تیسرے دن کا کھیل ختم، نواز کی 5 وکٹیں، سری لنکا کو 333 رنز کی برتری

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھلے جارہے میچ میں تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا۔

پاکستان کی طرف سے محمد نواز اور یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ نے سری لنکا کے بیٹرز کو باآسانی کھیلنے نہیں دیا، یاسر شاہ نے 3 جب کہ محمد نواز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

فاسٹ بولر حسن علی نے اب تک ایک وکٹ حاصل کی، انہوں نے مہیش تھکشانا کو 11 رنز پر پویلین واپس بھیجا۔

تیسرے دن کے اختتام پر سری لنکا نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 329رنز بنائے ہیں, جب کہ دنیش چندی مل 86 اور پراباتھ جے سوریہ 4 رنز بناکر کریز پرموجود ہیں۔

سری لنکا کو پاکستان کے خلاف 333 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔

سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں222 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 جب کہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button