Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان کے کنٹرولر امتحانات کے دورے

کنٹرولر امتحانات حامد سعید بھٹی نے مخدوم رشید میں قائم پریکٹیکل لیبز(بیالوجی+کمپیوٹر) کو چیک کیا ۔
پریکٹیکل لینے والے اساتذہ کو بورڈ قانون کے تحت پریکٹیکل لینے بارے تفصیلی ہدایات دیں، اور گورنمنٹ ہائی اسکول مخدوم رشید و گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مخدوم رشید میں قائم پارٹ فرسٹ کے امتحانی مراکز چیک کیے۔
گورنمنٹ ہائی اسکول مخدوم رشید میں کمپیوٹر سائنس کے پرچہ میں 2 امیدواران محمد ساجد رول نمبر 790148 اور محمد شیراز رول نمبر 853844 کو نقل کرتے پکڑا ، اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں۔
علاوہ ازیں مخدوم رشید میں قائم مارکنگ سنٹرز کا بھی دورہ کیا، مارکنگ کرنے والے اساتذہ کو ایس او پیز / بورڈ ہدایات کی مطابقت میں بروقت مارکنگ مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔



















