ویمن یونیورسٹی میں بی ایس ، ایم فل ، اور پی ایچ ڈی میں داخلے کےلئے درخواستیں طلب

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان نے تعلیمی سال 2022-23میں داخلے کے لئے درخواستیں طلب کرلیں ہیں ۔
رواں برس بی ایس کے 26 پروگرام ،پبلک ہیلتھ اور بصری آرٹ کے پروگرام میں پہلی بار داخلے شروع ہوں گے ، جبکہ ایم فل کے 20 اور پی ایچ ڈی کے 11 پروگرام میں داخلے کئے جائیں گے ، جبکہ 5 ڈپلومہ کورسز میں بھی داخلے کئے جائیں گے
جاری ایس او پیز کے مطابق صرف خواتین ہی داخلے کےلئے درخواست دینے کی اہل ہوں گی، جو 12 اگست تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ، چالان ایڈمیشن پورٹل پر اپ لوڈ کرنا ہوگا ، اور داخلہ کے موقع پر اصل اسناد ساتھ لیکر آئیں ، ناکامی کی صورت میں پہلے سمسٹر کے اخراجات کا ووچر جاری نہیں کیا جائے گا۔
ایم فل اور پی ایچ ڈی کےلئے گیٹ ٹیسٹ لازمی ہوگا، اے ڈی پی ، بی ایس کے فرسٹ سمسٹر کے داخلے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی بنیاد پر کی جائے گی۔
کامیاب امیدواروں کو نتائج کے فوری بعد رزلٹ کارڈ جمع کرانا ہوگا۔



















