Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل ابو ظہبی پہنچ گئی،بقیہ میچوں کا شیڈول جاری

(رپورٹ : آغا شاہد )
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ 20 میچز 9سے 24 جون تک شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے، جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم 25 جون کو مانچسٹر روانہ ہوجائے گی۔21 جون کو کوالیفائر اور ایلیمنٹر 1 سمیت ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز میں مجموعی طور پر 6 ڈبل ہیڈرز شامل ہیں۔ڈبل ہیڈرز کا پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) اور دوسرا رات 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے) شروع ہوگا۔
جس دن صرف ایک میچ ہوگا، اس روز میچ کا آغاز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے) ہوگا۔

شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا مجموعی طور پر 15واں میچ 9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا ۔

ایونٹ کے آغاز میں تاخیر ایسے لاجسٹک اور آپریشنل چیلنجز کی وجہ سے ہوئی جو پی سی بی کے کنٹرول سے باہر تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندر زکی ٹیموں کے گزشتہ روز شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں ٹریننگ کی،ایونٹ میں شریک باقی 4 ٹیمیں جمعرات سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کریں گی۔

جن کھلاڑیو ں اور اسپورٹ اسٹاف نے اپنی سات روزہ روم آئسولیشن مکمل کرلی ہے اور ان کے تینوں پی سی آر ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آئے ہیں، انہیں ٹریننگ سیشنز میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے۔

پی سی بی نے کھلاڑیوں،فرنچائزز، ایونٹ اورکمرشل پارٹنرز کی سہولت کے پیش نظر اس شیڈول کو قابل عمل بنانے کے لیے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرکے اسکواڈ کو 25 جون کو انگلینڈ بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف 25 جون کو یو اے ای سے مانچسٹر روانہ ہوں گے، جہاں سے وہ ڈربی پہنچ کر ضروری قرنطینہ اور ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم 6 جولائی کو ڈربی سے کارڈف پہنچے گی،جہاں وہ 8 جولائی کو سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔

نیا شیڈول حسب ذیل ہے۔ 3 تا 8 جون: پریکٹس سیشنز، 9 جون: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، 10 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگزپشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز، 11 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، 12 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی، 13 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز،ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی، 14 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز، 15 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہورقلندرز، پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز، 16 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، 17 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی ، کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز، 18 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز، 19 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز، ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، 20 جون: پریکٹس، 21 جون: کوالیفائر (پوائنٹس ٹیبل پر پہلی بمقابلہ دوسری پوزیشن والی ٹیم ) ایلیمینیٹر 1 (پوائنٹس ٹیبل پر تیسری بمقابلہ چوتھی پوزیشن والی ٹیم)، 22 جون: ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم اور ایلیمینیٹر 1کی فاتح ٹیم)، 23 جون: آرام/ٹریننگ اور 24 جون: فائنل کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button