پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں ترقی پانے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے اعزاز میں تقریب

پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے پولیس ملازمان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان گوہر مشتاق بھٹہ نے ادارہ ہذا میں ہیڈ کا نسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے پولیس ملازمان ناصر محمود اور محمد اعجاز کو نئے عہدہ کے بیجز لگائے۔
اس موقع پر کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان نے ترقی پانے والے افسران کو انکی ترقی پر مبارکباد دی، اور انکی آئندہ سروس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب کے دوران افسران کو نئے عہدہ کی ذمہ داریاں نیک نیتی، دل جمی اور دیانتداری سے سرانجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے اچھی کارکردگی کی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے بریف کیا کہ ترقی ایک اعزاز ہے، اور اس کے ساتھ ہی نئی ذمہ داری بھی ہے ۔
جس کے لیے آپ نے محنت و دل جمی سے کام کرنا ہے ،تاکہ آئندہ عملی زندگی میں آپ کو کامیابیاں حاصل ہوں۔


















