Breaking NewsNationalتازہ ترین
میپکو کے آپریشن سرکلوں کو 21 ہزار254 سنگل فیز میٹرز جاری

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے خراب اور جلنے والے میٹروں کی تبدیلی کے لئے آپریشن سرکلوں کو 21ہزار254سنگل فیز میٹرز جاری کردئیے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی ہدایت پر آپریشن سرکلوں کو30 اپریل2021ء تک خراب ہونے والے میٹروں کی تبدیلی کے لئے سنگل فیز میٹرز فراہم کئے گئے ہیں اور سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طورپر سٹورز سے میٹرز حاصل کرکے خراب میٹرز کی تبدیلی شروع کی جائے۔
میپکو ملتان سرکل کو 1930، وہاڑی سرکل کو 657، بہاولپورسرکل کو 1933، خانیوال سرکل کو 3189، ساہیوال سرکل کو 1906، رحیم یار خان سرکل کو 2115، مظفرگڑھ سرکل کو 3631اور بہاولنگر سرکل کو 5892سنگل فیز میٹرز دئیے گئے ہیں۔



















