عالمی یوم آبادی کی تقریبات جاری ۔۔۔۔

عالمی یوم آبادی 2022 رواں ہفتہ 18 تا 22 جولائی ہفتے بہبود آبادی منایا جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے مختلف پروگرام جاری ہیں – اس سلسلے میں تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان سٹی نقشبند کالونی میں صبح 10 بجے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے نقصانات کے موضوع پر تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں 11 بچوں نے بطور مقرر حصہ لیا-
مقابلہ کے اختتام پر جیتنے والے بچوں میں نقد انعامات اور شیلڈز جبکہ تمام حصہ لینے ولے بچوں میں پاپولیشن ویلفیئر کی پرنٹ شدہ ٹی شرٹس دی گئیں –
دیگر تمام شرکاء میں جوس اور بسکٹ بھی تقسیم کئے گئے۔
بعد ازاں 01:30 بجے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان زکریا ٹاؤن میں محکمہ تعلقات عامہ کے افسران، اخبار نویسوں، فوٹو گرافرز اور دیگر صحافی برادری کے ساتھ خاندانی منصوبہ بندی آگاہی مہم کے حوالے سے معلوماتی اور سوال و جواب کی بیٹھک منعقد کی گئی ۔
تقریب کے مہمان خصوصی محکمہ تعلقات عامہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن جناب ماجد شاہ تھے ، جبکہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان آفتاب احمد بطور میزبان موجود تھے –
علاوہ ازیں محکمہ بہبود آبادی سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ملک محمد حسن، ڈاکٹر عفت عمر، محکمہ بہبود آبادی سے منسلک محکمہ اوقاف کے ڈسٹرکٹ خطیب مفتی محمد کاشف، سینئر صحافی مظہر جاوید اور خلیل بھٹی صاحب کے علاوہ اخبار اور ٹی وی سےمنسلک درجنوں صحافیوں، رپورٹرز اور کیمرہ مین اس آگاہی پروگرام میں شریک ہوئے-
مقرر حضرات نے کہا کہ کہ 08 ارب اور اس سے بھی آگے تیزی بڑھتی ہوئی آبادی کے جن کو قابو نہ کیا تو پوری دنیا بالعموم اور ترقی پذیر ممالک بالخصوص لا حل مسائل کی گہری دلدل میں بری طرح پھنس جائیں گے ۔
لہٰذا آگے بڑھیں اور سب محکمے اور لوگ مل کر محکمہ بہبود آبادی کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر عوامی صحت و خوشحالی اور ملکی ترقی میں اپنا حصہ شامل کریں –
پروگرام کے اختتام پر اخبارات اور ٹی وی سے منسلک تمام شرکاء نے یقین دہانی کرائی کہ ہم مل جل کر خاندانی منصوبہ بندی آگاہی مہم کو احسن طریقے سے چلائیں گے ۔
آخر میں تمام شرکاء میں کھانا اور بوتلیں پیش کی گئیں اور بہبود آبادی کے پیغام اور لوگو پر مبنی پرنٹ شدہ ٹی شرٹس بھی تقسیم کی گئیں –


















