Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے این او سی کی پابندی لگادی

پیف سکولوں کے مالکان کو بھی بیرون ممالک جانے کےلئے این او سی لینا ہوگا ۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ پیف کو اپنے پارٹنر سکو ل مالکان سے باربار رابطہ کرنا پڑتا ہے، اور ان کو ریجنل یا ہیڈ آفس بھی طلب کیا جاتا ہے ۔

مگر مشاہدے میں آیا ہے کہ سکول مالکان اکثر بیرون ممالک ہوتے ہیں ، اور اپنے سفر کے بارے میں پیف کو آگاہ نہیں کرتے ، جس کی وجہ سے امور کو نمٹانا مشکل ہوجاتا ہے۔

اس لئے تمام سکولوں کے سربراہوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ بیرون ممالک سفر کرنے سےایک ہفتے قبل سکول کے لیٹر ہیڈ پر بیرون ملک سفر، قیام اور سکول کے معاملات چلانے والے تعینات شخص کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

اگر کوئی مالک بیرون ممالک سفر سے قبل آگاہ نہیں کرے گا، اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button