Breaking NewsNationalتازہ ترین
ملتان کے ایک بلاک میں مردم شماری مہم کا آغاز

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ مردم شماری کے زیر اہتمام پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ضلع ملتان کے ایک بلاک میں مردم شماری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
اس سلسلے میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر مردم شماری مہم کا افتتاح اے سی سٹی خواجہ عمیر نے کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ جدید آن لائن ڈیجیٹل پائلٹ سینسز کا آغاز ملتان سٹی میں کر دیا گیا ہے۔
مردم شماری کے پائلٹ پراجیکٹ کا دورانیہ 20 جولائی سے 3 اگست تک ہے،خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ ملتان میں 8 سینسز بلاک سلیکٹ کئے گئے ہیں، جہاں شمار کنندہ گھر گھر جا کر ڈیٹا اکھٹا کریں گئے۔
اے سی سٹی کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں ٹوٹل 423 مردم شماری بلاک سلیکٹ کئے گئے ہیں، جبکہ ملتان سٹی کے 8 بلاکوں میں مردم شماری کی جائے گی۔


















