Breaking NewsSportsتازہ ترین
انگلش سیکورٹی وفد نے ملتان سمیت 4 انٹر نیشنل کرکٹ سنٹرز کے وزٹ مکمل کرلیے
پاک انگلینڈ سیریز کے سلسلے میں انگلش سکیورٹی وفد نے ملتان سمیت 4انٹر نیشنل کرکٹ سنٹرز کے وزٹ مکمل کرلیے ۔
پی سی بی حکام نے ملتان۔ کراچی۔ لاہور اور راولپنڈی وزٹ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی ۔
ذرائع کے مطابق ستمبر میں انگلینڈ کی ٹیم ٹی20 سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی ، اور ٹی 20 میچز کراچی اور لاہور میں کروائے جانے پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔
ملتان اور راولپنڈی سنٹرز میں ٹیسٹ میچز کروائے جانے پر غور کیا جارہا ہے، پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد نومبر میں شیڈول ہے۔




















